جوشی مٹھ میں غیر محفوظ ہوٹلوں کی مسماری شروع
چمولی، جنوری۔ دہرادون میں جمعرات کو دو غیر محفوظ ہوٹلوں کو گرانے کا کام شروع ہو گیا۔ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ہوٹل مالاری ان کی اوپری منزل سے ٹین کی چھت کو اکھاڑ کر پانی کی ٹینک کو ہٹانے کا کام شروع کیا جسے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے ہوٹل مالاری ان اور ملحقہ ہوٹل ماؤنٹ ویو کو غیر محفوظ قرار دے کر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان ہوٹلوں کے نچلے حصے میں بنائے گئے مکانات کو بھی غیر محفوظ قرار دے کر وہاں کے رہائشیوں کو عارضی ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔