ڈی آر ڈی او نے بیلسٹک میزائل ’پرتھوی دوئم‘کا کامیاب تجربہ کیا

بھونیشور، جنوری (یواین آئی) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی اونے اڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور کے مربوط ترقی مرکز سے مختصر دوری کے بیلسٹک میزائل-پرتھوی-II کا کامیابی سے تربیتی تجربہ کیا ہے۔ وزارت نے کہاہے کہ میزائل نے بالکل درست طریقے سے اپنے نشانے پر وار کیا۔ اس تربیتی تجربے میں میزائل کے کام کاج اور تکنیک کے سبھی معیارات درست پائے گئے۔

Related Articles