گوہاٹی میں جیوٹرو 5 جی لانچ ہوا

نئی دہلی/گوہاٹی، جنوری۔آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما نے آج گوہاٹی میں جیوٹرو 5 جی سروسز کا آغاز کیا۔ گوہاٹی کے ساتھ ساتھ، ریلائنس جیو نے ماں کاماکھیا مندر کامپلیکس میں اپنی ٹرو5 جی وائی فائی سروسز کو بھی لانچ کیا۔ اس کے علاوہ 4 ریاستوں کے 7 دیگر شہر بھی جیونیٹ ورک میں شامل ہو گئے۔ جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک کرناٹک کے تین شہروں ہبلی-دھارواڑ، منگلور اور بیلگام، کیرالہ میں چیرتلا، تلنگانہ کے وارنگل اور کریم نگر کے ساتھ مہاراشٹر کے سولاپور میں بھی جیوٹرو 5 جی نیٹ ورک شروع کیا گیا ۔10 جنوری سے، گوہاٹی سمیت 4 دیگر ریاستوں کرناٹک (ہبلی دھارواڑ، منگلور، بیلگام )کیرالہ (چیرتالہ)، تلنگانہ (وارنگل، 10کریم نگر) اور مہاراشٹرا (سولاپور) کے سات شہروں میں جیو صارفین کو جیو ویلکم آفر دیا جائے گا۔ اس آفر کے تحت، گاہک کو بغیر کسی اضافی لاگت کے 1 جی بی پی ایس پلس کی اسپیڈ پر ان لمیٹیڈ ڈیٹا ملے گا۔ڈاکٹر سرما نے کہا، “میں گوہاٹی میں جیوکی ٹرو 5 جی سروس شروع کرنے پر بے حد خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ٹرو 5 جی میں وہ طاقت ہے جس سے آسام کے مختلف جغرافیائی رقبہ میں ہیلتھ سروس ہر کسی کی پہنچ میں ہوگی۔

Related Articles