کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے

میامی ،جنوری۔کوروناویکسین نہ لگوانے پر سربیا کے ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کوٹورنامنٹ میں شرکت سے ایک بار پھر روک دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ماسٹرز 1000 ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے جب کہ جوکووچ مسلسل دوسرے سال ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔امریکا میں 10 اپریل تک غیرملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

Related Articles