دنیا میں کوروناکے 2.84 کروڑ متاثرین،ہلاکتیں 9.15 لاکھ

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 2.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر اور 9.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے 2،84،81،413 افراد کو متاثراور 915،356 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اس ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64،43،743 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،92،979 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں ہندوستان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 97،570 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 46،59،985 ہوچکی ہے ۔ وہیں اسی مدت کے دوران1201 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 77472 ہوگئی ہے۔

 

Related Articles