پٹرول- ڈیزل ہوا سستا

نئی دہلی، بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ وقت سے قیمتوں میں نرمی کے پیش نظر گھریلو تیل کمپنیوں نے سنیچر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 81.86 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی اس کی قیمت 13۔13 پیسے کم ہوکر بالترتیب 83.36 روپے اور 88.51 روپے فی لیٹر رہی ۔ چنئی میں پٹرول 11 پیسے سستا ہوا اور 84.85 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ان چار شہروں میں ڈیزل کی قیمت 12-12 پیسے کم ہوئی ۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت دہلی میں 72.93 روپے ، کولکتہ میں 76.43 روپے ، ممبئی میں 79.45 روپے اور چنئی میں 78.26 روپے رہی ۔

دہلی ———— 81.86 (13- پیسے) ——- 72.93 (12- پیسے)کولکتہ ——— 83.36 (13- پیسے) ——- 76.43 (12- پیسے)
ممبئی ————- 88.51 (13- پیسے) ——- 79.45 (12- پیسے)
چنئی ———— 84.85 (11- پیسے) ——- 78.26 (12 – پیسے)

 

Related Articles