وزیر اعلی کیجریوال نے ڈی ٹی سی کی 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی

نئی دہلی، جنوری ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈی ٹی سی کی 50 نئی لو فلور الیکٹرک اے سی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی والوں کو آلودگی سے پاک، محفوظ اور زیادہ سہولیات سے لیس پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے دور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔مسٹر کیجریوال نے آج راج گھاٹ میں واقع ڈی ٹی سی ڈپو سے 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ دہلی کے لوگوں کے لئے سڑکوں پر 50 نئی لو فلور الیکٹرک بسیں دستیاب ہونے جارہی ہیں۔ اب دہلی کے اندر 300 الیکٹرک لو فلور بسیں اتر چکی ہیں۔ بہت کم وقت میں، ہم نے بہت ساری الیکٹرک بسیں حاصل کی ہیں۔ اس کے لیے تمام عہدیداروں کے ساتھ ساتھ میں دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ یہ سہولت ان کے لیے دستیاب کرائی جارہی ہے۔ دہلی میں اب کل 7379 بسیں ہیں۔

Related Articles