راجوری فائرنگ : مہلوکین کے اہل خانہ کو فی کس دس لاکھ اور سرکاری نوکری دی جائے گی: منوج سنہا

جموں ،جنوری ۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہریوں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آوروں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ مہلوکین کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپیہ اور سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس گھناونے حملے کے پیچھے جو بھی لوگ ملوث ہونگے اُنہیں سخت سزا دی جائے گی۔اُن کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے شہریوں کے بہتر علاج کی خاطر ضلع انتظامیہ کو آگاہی فراہم کی گئی ۔بتادیں کہ راجوری کے ڈانگری گاوں میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری جن کی شناخت پریتم شرما اورا س کے 33سالہ بیٹے آشیش کمار ، دیپک کمار ، پی ایچ ای ملازم اور شتیل کمار کے بطور ہوئی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

Related Articles