وزیر اعظم مودی نے نوساری سڑک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا

مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

نئی دہلی، دسمبر۔گجرات کے نوساری میں سڑک حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے لوگوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے انہوں نے معاوضہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے نوساری، گجرات میں اس سڑک حادثے میں جان گنوانے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ٹویٹ میں، گجرات کے نوساری میں اس سڑک حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے کہا، نوساری میں سڑک حادثے میں لوگوں کی موت سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں میں سے ہر ایک کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Related Articles