اے پی واقعہ۔مہلوکین کے خاندانوں کیلئے وزیراعظم نے معاوضہ کا اعلان کیا
حیدرآباد، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اے پی کے نیلور ضلع کے کندوکور میں پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہا رکیا ہے۔تلگودیشم سربراہ این چندرابابو کے روڈ شوکے موقع پر کل شب ہوئی اس بھگدڑ میں 8 افرادکی موت ہو گئی تھی۔ مودی نے مہلوک افراد کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ساتھ ہی انہوں نے مہلوکین کے لواحقین کو پی ایم ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اورزخمیوں کے علاج کے لئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ مہلوکین میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمی ہنوز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔