76 سالہ گلوکارہ کی 36 سالہ جوان سے منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں، لوگ حیران رہ گئے

نیویارک،دسمبر۔ 76سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ ’شیر‘ (Cher)نے خود سے آدھی سے بھی کم عمر بوائے فرینڈ کے ساتھ مبینہ طور پر منگنی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق شیر کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکآنٹ پر ایک خوبصورت انگوٹھی کی تصویر پوسٹ ی گئی ہے، جس سے ان کے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ انہوں نے اپنے 36سالہ بوائے فرینڈ الیگزینڈر ایڈورڈز کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ٹوئٹر پربڑے سائز کی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر کے ساتھ شیر نے لکھا کہ ’’میرے پاس الفاظ نہیں۔ الیگزینڈر۔‘‘ رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر اس سے پہلے 39سالہ اداکارہ امبر روز کے ساتھ تعلق میں تھے۔ تاہم ان کے ساتھ علیحدگی کے بعد گزشتہ ماہ شیر کی طرف سے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا گیا کہ وہ اور الیگزینڈر تعلق میں ہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شیر نے الیگزینڈر کے ساتھ عمر کے 40سال کے فرق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کاغذ پر تو یہ فرق بہت زیادہ لگتا ہے اور لیکن حقیقی زندگی میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے تعلق میں ہیں۔ الیگزینڈر بہت مہربان شخص ہے اور بہت سمارٹ اور باصلاحیت بھی ہے۔‘‘

 

Related Articles