این ڈی اے کوالیفائی کر پہلی مسلم پائلٹ بننے والی ثانیہ مرزاسے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے کی ملاقات

وزیرمملکت دانش آزاد انصاری بھی رہے ساتھ،وزیراعلی نے دی مبارکباد ، کامیابی کوسراہا

لکھنو:دسمبر. این ڈی اے کوالیفائی کر کے اتر پردیش کی پہلی مسلم پائلٹ بننے والی ثانیہ مرزا سے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ محترمہ ثانیہ مرزاکو اپنے ساتھ ملاقات کروانے لے گئے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود دانش آزاد انصاری ملاقات کے بعد کہا کہ ثانیہ مرزا ہمارے اقلیتی سماج کا گورو ہیں اور جس طرح یوگی حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کو فروغ دیاجارہا ہے اس کے نتائج برامد ہونے لگے ہیں ۔۔یوگی حکومت خاص طور پر اقلیتی برادری کے بچوں کے لیے کوششیں کر رہی ہے جوقابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایک عام گھر میں پیدا ہونے والی ثانیہ مرزا جن کے والد شاہد علی ٹی وی مکینک ہیں نے پورے اتر پردیش کے لیے خوشی اور ان سسبھی کاسرفخر سے بلند کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے 5 دن کا مشکل ترین ایس ایس بھی انٹرویو پاس کیا۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہندی میڈیم یوپی بورڈ سے حاصل کی، مرزا پور کی رہنے والی ثانیہ مرزا نے بارہویں جماعت میں بھی ضلع ٹاپر رہیں۔ثانیہ مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی، ساتھ ہی ساتھ ان کے والد مسٹر شاہد علی اور والدہ تبسم مرزا کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ہماری بچیوں کو بھی ایسے ہی ریکارڈ بناتے رہنے کی ضرورت ہے، ثانیہ مرزا سے کہا کہ اگر جب بھی اسے حکومت سے کوئی ضرورت ہو تو بلا جھجک کہے، حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔(photo)

Related Articles