ہندوستان اور چین سرحد پرکیشدگی کم کرنے پر متفق
نئی دہلی، ہندوستان اور چین نے سرحد پر جلد سے جلد کشیدگی کم کرنے اور اعتماد سازی کے اقدامات پیدا کرنے کے لئے تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس کی راجدھانی ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مذاکرات کے موقع پر جمعرات کو ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری رکھنے اورسرحد پر جلد از جلد تناؤ کو کم کرنے پر اتفاق کیا۔
تقریباڈھائی گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے اس بات پر راضی ہوئے کہ اختلافات کو تنازع نہیں بننے دیاجانا چاہئے اور دونوں ممالک کو ہند چین تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں رہنماؤں کے اتفاق رائے سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے ہند چین سرحدی علاقوں میں ہونے والے واقعات اور ہند چین تعلقات پر ایک ’واضح اور تعمیری بات چیت‘ کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی علاقوں کی موجودہ صورتحال کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے اور یہ کہ دونوں فریق چین – ہندوستان سرحد سے متعلق امور میں تمام معاہدوں اور پروٹوکول پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھیں اور ایسے واقعات سے گریز کیاجائے جس سے تنازعات بڑھ سکتے ہیں۔
دونوں فریقوں نے ہند چین سرحدی ایشوزپر خصوصی نمائندوں کے سسٹم کے ذریعہ بات چیت اور ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔