ڈیوڈ وارنر 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14ویں آسٹریلوی کرکٹر بن گئے

میلبرن،دسمبر۔آسٹریلیا کے جارحانہ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14 ویں آسٹریلوی کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیرئیر کا 100واں ٹیسٹ کھیلا، انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، اسٹیو وا ،ایلن بارڈر ،شین وارن مارک وا اور گلین میگرا بھی 100 ٹیسٹ کھیل چکیہیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں این ہیلی،مائیکل کلارک ،نیتھن لیون ڈیوڈ بون ،جسٹن لینگر مارک ٹیلر میتھیو ہیڈن بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر سڈنی ٹیسٹ سے قبل کیرئیر کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریں گے، وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اپنے ملک میں الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔ڈیوڈ وارنر اگلے برس بھارت اور ایشیز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

Related Articles