روس کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 22 افراد کی موت

ماسکو، دسمبر۔ روس کے کیمیروو شہر کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے کم از کم 22 افراد کی موت ہوگئی۔روسی تحقیقاتی کمیٹی نے یہ اطلاع دی۔ ٹیلی گرام پر کمیٹی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا کہ اس سے قبل اس حادثے میں 13 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔ اب یہ تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔ چھ دیگر زخمی افراد کو جو کافی جھلس گئے ہیں، ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔تحقیقاتی کمیٹی حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔اس سے قبل روس کی ہنگامی وزارت کی طرف سے دی گئی اطلاعات میں مرنے والوں کی تعداد 20 بتائی گئی تھی۔کیمیروو کی مقامی حکومت نے کہا کہ آگ ہفتے کے روز بھی لگی ہوئی تھی اور اس نے 180 مربع میٹر کے علاقے کو اپنی زد میں لے لیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے لگی۔

 

Related Articles