وزیر اعظم نے تیلگو اداکار کیکلا ستیہ نارائن کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

نئی دہلی، دسمبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے نامور تیلگو فلم اداکار اور سابق رکن پارلیمنٹ کیکلا ستیہ نارائن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’معروف فلمی شخصیت مسٹر کیکلا ستیہ نارائن گارو کے انتقال سے مجھے گہرے رنج میں ہوں۔ وہ اپنی جاندار اداکاری کی مہارت اور متنوع کرداروں کی وجہ سے نسل در نسل بہت مشہور تھے۔ میری تعزیت ان کے خاندان اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی‘‘۔مسٹر ستیہ نارائن کا جمعہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ان کے پسماندگان میں بیوی ناگیشورما، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ انہیں ’نو رس سروبھوما‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے تیلگو دیشم پارٹی سے 11ویں لوک سبھا میں مچلی پٹنم حلقہ کی نمائندگی کی۔ان کی موت پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور ان کے کابینہ کے وزراء اور آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1959 میں چنگایا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سپائی کٹورو‘ سے کیا اور تقریباً چھ دہائیوں پر محیط سفر میں 750 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ اس کے لیے انھوں نے ’راما فلمز‘ کے بینر تلے کئی فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔

Related Articles