بھوپیندرپٹیل نے صدر مرمو سے غیر رسمی ملاقات کی
گاندھی نگر/نئی دہلی، دسمبر۔گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے بدھ کو دہلی میں صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سےغیر رسمی ملاقات کی۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسٹر پٹیل نے آج محترمہ مرمو اور مسٹر دھنکھر سے غیر رسمی ملاقات کی۔ محترمہ دروپدی مرمو نے وزیراعلی مسٹر بھوپیندر پٹیل کو مسلسل دوسری بار گجرات کی حکمرانی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔مسٹر دھنکھر نے مسٹر بھوپیندر پٹیل کو لگاتار دوسری میعاد کے لئے گجرات کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔مسٹر بھوپیندر پٹیل نے آج دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے مسٹر پٹیل کو دوسری بار گجرات کا وزیر اعلی بننے پر بھی مبارکباد دی۔