راہل کا بھارت جوڑو یاترا قابل فخر : سونیا
نئی دہلی، دسمبر۔کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بدھ کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک چلائی جانے والی بھارت جوڑو یاترا کو ملک کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لوگ ر روز یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔اور ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقدہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے اس دورے کے لیے مسٹر گاندھی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کے لہوگ امن، خوشحالی، سماجی اور اقتصادی مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو ایک تحریک قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اس تحریک میں شامل ہوں گے اور ملک کو ایک نئی سمت دیں گے۔