مداح کو شرٹ دینے کیلئے میکلم اسٹیڈیم کے جنگلے پر چڑھ گئے

کراچی،دسمبر۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم اسٹیڈیم کے جنگلے پر چڑھ گئے۔انگلینڈ کی کوچنگ ٹیم نے کراچی اسٹیڈیم میں تماشائیوں میں مختلف تحائف تقسیم کیے جن میں شرٹس اور گیندیں وغیرہ شامل تھیں۔برینڈن میکلم نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو شرٹ جنگلے کے اوپر سے دینے کی کوشش کی لیکن وہ پھنس گئی۔ تاہم سابق کرکٹر نے شرٹ کو اتارنے کے لیے فوراً اپنی خدمات پیش کیں اور جنگلے پر چڑھ کر شرٹ مداحوں کی جانب پھینک دی۔برینڈن میکلم کی ویڈیو انگلینڈ بارمی آرمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ویڈیو کے کیپشن میں سوال کیا گیا کہ ‘کیا آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ برینڈن میکلم کوئی کام نہیں کرسکتے؟’واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو راولپنڈی اور ملتان ٹیسٹ کے بعد کراچی میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

Related Articles