ریحان احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹ لینے والے کم عمر ترین بولر

کراچی ،دسمبر۔ ریحان احمد ڈیبیو پر پانچ وکٹ لینے والے دنیا کے کم عمر ترین بولربن گئے۔ انہوں نے یہ کار نامہ اٹھارہ سال 126 دن کی عمر میں ا نجام دیا۔اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے پاس تھا۔ پیٹ کمنز نے اٹھارہ سال 193دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹ لیے تھے۔ شاہد آفریدی نے اٹھارہ سال 235 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹ لئے تھے۔

Related Articles