مجرمین کے خلاف سختی میں نہ ہو کوئی کوتاہی:یوگی

گورکھپور:دسمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو پولیس افسران کو ہدایت دی کہ مقدمہ درج کرنے اور مجرمین پر سختی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونا چاہئے۔یوگی نے آج صبح گورکھناتھ مندر میں منعقد جنتا درشن میں فریادیوں کے مسائل کو سننے اور ان کے تصفیہ میں تقریبا دو گھنٹے گذارے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے اور مجرمین پر سختی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ایک فریادی نے وزیر اعلی کو بتایا کہ کچھ گول گھر سے لڑکے کو بلا کر لے گئے تھے۔ چار دن بعد اس کی لاش ملی تھی۔ مقدمہ نہیں درج ہورہا ہے۔ اس پر وزیر اعلی نے فریادی کو تیقن دیا کہ وہ فکر نہیں کریں۔ کاروائی کراکر انصاف دلائیں گے۔انہوں نے ایس ایس پی کو ان کی عرضٰ دیتے ہوئے فورا کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ایک خاتون نے بینک میں روپیہ جمع ہونے کے بعد بھی بینک سے جمع متعلق دستاویز نہ ملنے کی شکایت کی۔ وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ اگر روپئے جمع ہوا ہے تو جمع کا کاغذ دلایا جائے یا خاتون کا روپیہ بینک سے واپس کرایا جائے۔جنتا درشن میں کمشنر نے روی کمار این جی، ڈی ایم کرشنا کرونیشن، ایس ایس پی ڈاکٹر گورو وغیرہ موجود رہے۔

Related Articles