بھارتی اداکارہ عرفی جاویدکو دبئی کے ساحل پر شلوار قمیض میں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

دبئی،دسمبر۔ بالی ووڈ کی بیباک لباس کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ عرفی جاوید نے دبئی کے ساحل پر قمیض شلوار پہن کر سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاویدجواپنے بے باک لباس کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہتی ہیں آج کل پورا لباس پہننے پر مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں ۔ بگ باس کی اس امیدوار نے دبئی کے ساحل پر مداحوں کو حیران کردیا۔عرفی جاویددبئی کے ساحل پر پورے لباس یعنی قمیض شلوار اور دوپٹے میں ملبوس دکھائی دیں۔ عرفی کے اس انداز کو بھی لے کرسوشل میڈیا پر بہت سے تبصریکیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا” معجزہ معجزہ معجزہ۔۔”۔ایک صارف نے لکھا ” آج پہلی بار دل خوش ہوا”۔ایک صارف نے لکھا "دیکھ کے اچھا لگا”۔ایک صارف نے لکھا” یہ کیا تھا بھائی”۔ایک صارف نے لکھا کہ "آج ڈھنگ کے کپڑے پہن کے آئی ہے "۔  بیشتر صارفین نے عرفی کو بیچ پر پہنے جانے والے لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ایک صارف کا لکھنا تھا کہ جہاں کپڑے پہننے چاہیئں وہاں نہیں پہنتی، بیچ پہ گئی ہو تو پورے کپڑے پہنی ہو۔ واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشیئن "ماسٹ سرچڈ ایشین آن گوگل 2022” میں ہوتا ہے۔ اس لسٹ میں عرفی کا 43واں نمبر ہے جبکہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو بھی عرفی سے پیچھے ہیں۔

Related Articles