امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
ممبئی،اپریل۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے کر منہ بند کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کی فلم ’دسویں‘ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس حوالے سے امیتابھ سوشل میڈیا پر پوسٹوں کے ذریعے پروجیکٹ کی تعریف اور تشہیر کررہے ہیں۔کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس اقدام پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ اپنے بیٹے کی فلم کی تشہیر میں لگے ہوئے ہیں جس پر بالی ووڈ کے شہنشاہ نے بھی جوابی ردعمل دیا۔سینئر اداکار نے مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں حضور میں تشہیر کرتا ہوں، مبارک باد دیتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں، تم لوگ کیا کرلو گے؟۔ یہ سن کر امیتابھ بچن کے ناقدین خاموش ہوگئے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی فلم کی زیادہ تشہیر نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے دسویں فلم بنانے میں بہت محنت کی ہے، فلم کو ضرور دیکھیئے گا۔