گوا لبریشن ڈے پر مودی کی مبارکباد

پنجی، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گوا لبریشن ڈے کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا، گوا کے لوگوں کو گوا لبریشن ڈے کی مبارکباد۔ اس دن ہم گواکو آزاد کرانے کی تحریک میں شریک تمام لوگوں کی ہمت اور یادگار شراکت کو یاد کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی دور اندیشی سے تحریک ملتی ہے اورہم گوا کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ 1961 میں پرتگالی راج سے ساحلی ریاست کی آزادی کی یاد میں ہرسال 19 دسمبر کو گوا لبریشن ڈے منایا جاتا ہے۔

Related Articles