مدھیہ پردیش میں کورونا کے دو نئے معاملے
بھوپال، دسمبر۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 552 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں دو نئے مریض پائے گئے، جس کے بعد ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 552 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں کورونا انفیکشن کے دو نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں کل چھ فعال مریض ہیں، وہیں انفیکشن کی شرح 0.36 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.70 فیصد ہے۔