حصول اراضی کے معاوضے میں قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا: گڈکری

نئی دہلی، دسمبر۔حکومت نے ملک میں سڑک پروجیکٹوں کے لیے حصول اراضی کے معاوضے کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قانون میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا یقین دلایا ہے۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر کےمرکزی نتن گڈکری نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ یقین دہانی کرائی۔مسٹرگڈکری نے کہا کہ سڑک پروجیکٹس کے لیے حصول اراضی کا قانون مرکزی حکومت کی طرف سے بنایا گیا ہے اور ریاستیں ضوابط طے کرتی ہیں۔ اس میں ایک خامی ہے کہ اگر حصول کے بعد سڑک کا الائنمنٹ تبدیلی ہو جائے تو حکومت زمین واپس نہیں کر سکتی۔ اس قسم کے ملک میں ایک لاکھ 74 ہزار 327 مقدمات زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حصول اراضی کے معاوضے کی رقم مارکیٹ ریٹ سے چار گنا ہونے کی وجہ سے آج کوئی بھی حصول کی مخالفت کرنے نہیں آتا بلکہ وہ اپنی زمین لینے کی تجویز دیتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زمین زرعی نوعیت کی ہے یا صنعتی قسم کی، اس کو لے کر بھی اختلاف ہوتا ہے کیونکہ دونوں قسم کی زمین کی قیمت مختلف ہے اور اس سے معاوضے کی رقم بھی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے سامنے ایک بحران یہ بھی ہے کہ اگر وہ زمین کے معاوضے کے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی نیتوں پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی اس عمل میں شراکت دار ہیں۔ اس لیے ایک ماہ کے اندر مرکز اور ریاستیں مل کر مشاورت کرکے اس معاملے کا قانونی حل نکالنے کی کوشش کریں گی۔

Related Articles