بلدیاتی الیکشن : بڑے شہروں میں وزیر اعلی یوگی 13 کے بعد کریں گے روڈ شو اور بڑی میٹنگیں

لکھنو:دسمبر۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اب ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی ریاستی تنظیم کی طرف سے تیار کردہ مہم کے پروگرام کے مطابق 13 دسمبر کے بعد وزیر اعلیٰ تمام میونسپل کارپوریشنوں اور بڑے شہری اداروں کے ساتھ شہروں کا دورہ کریںگے۔ وہ روڈ شو کے ساتھ ساتھ بڑی میٹنگیں بھی کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں آج بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری اور جنرل سکریٹری (تنظیم) دھرم پال کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔ اس میں ریاستی صدر نے انہیں تنظیمی سطح پر بلدیاتی انتخابات کے لیے اب تک کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی آخری پربدھ سمیلن 13 دسمبر کو متھرا میں ہے۔ اس کے بعد یوگی انتخابی مہم میں اتریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے علاوہ دیگر شہروں میں انتخابی مہم کی کمان دونوں نائب وزیر اعلیٰ، وزراء اور پارٹی کے ریاستی عہدیدار سنبھالیں گے۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کھٹولی اسمبلی اور مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

 

Related Articles