ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن نے لیا حلف
لکھنؤ:دسمبر۔اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) ایم ایل اے ناہید حسن نے پیر کو اترپردیش لیجسلیٹیو اسمبلی کا حلف لیا۔ودھان سبھا کے اندراپنی آفس میں ناہید حسن کو رازداری کا حلف دلایا۔اس موقع پر اسپیکر نے ایس پی ایم ایل اے کو دستور اور بک آف رولس آف کنڈکٹ آف بزنس دیا۔اس موقع پر اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پردیپ کمار دوبے اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ حسن دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ حلف نہیں لے سکے تھے کیونکہ وہ گینگسٹر ایکٹ میں گذشتہ 10مہینوں سے جیل میں قید تھے۔گذشتہ ہفتے انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی جس کے بعد ہفتہ کو انہیں چترکوٹ ضلع جیل سے رہا ئی ملی تھی۔