تمل ناڈو میں جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

چنئی، دسمبر۔ تمل ناڈو میں پیر کے روز سابق وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی سپریمو جے جے للیتا کی چھٹی برسی پر گلہائےعقیدت پیش کئے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے عبوری جنرل سکریٹری اور اپوزیشن لیڈر اے کے پلانی سوامی نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزراء کے ساتھ آج مرینا بیچ فرنٹ میں جے للیتا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔کالی شرٹ پہنے مسٹر پلانی سوامی اور ایم ایل اے سمیت پارٹی کے سینئر رہنما ایک گروپ میں آئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر پلانی سوامی نے اس کے بعد پارٹی کے افسران اور کیڈروں کو ریاست میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی اقتدار میں واپسی اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی جیت کے لیے سخت محنت کرنے کا عزم کیا۔اس کے بعد اے آئی اے ڈی ایم سے نکالے گئے لیڈر او۔ پنیرسیلوم نے اپنے حامیوں کے ساتھ یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور پارٹی کے اقتدار میں واپسی کا عزم کیا۔اس دوران ریاست بھر میں پارٹی کارکنوں نے محترمہ جے للیتا کی تصویر کے سامنے چراغاں کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles