شیو راج سرپرائز جانچ کرنے کے لئے ڈنڈوری ضلع پہنچے

ڈنڈوری/بھوپال،دسمبر۔ مدھیہ پردیش میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان آجسرپرائز جانچ کرنے لئے قبائلی بہل ڈنڈوری ضلع کے شاہ گنج علاقے میں بیل گاؤں درمیانی آبپاشی پروجیکٹ سائٹپہنچے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان دن میں بارہ بجے کے بعد اچانک بھوپال سے ہیلی کاپٹر سے سرپرائز جانچ کے لئے روانہ ہوئے۔ روانہ ہوتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ کسی بھی ضلع میں اچانک پہنچ سکتے ہیں ااور تقریبا 40منٹ کی پرواز کے بعد ان کا ہیلی کاپٹر ڈنڈوری ضلع کے شاہ گنج میں اترا۔ اس کے بعد وہ کار سے بیل گاؤں درمیانی آبپاشی پروجیکٹ سائٹ پر پہنچے اور وہاں انھوں نے کسانوں اور گاؤں والوں سے ملاقات کی۔مسٹر چوہان نے ملاقات کے درمیان ان کی مسئلوں کے بارے میں سنا، تو سرکاری منصوبوں کی اطلاع بھی دی۔ مسٹر چوہان کے دورے کی اطلاع پر موقع پر سینئر افسران کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوا۔

Related Articles