ایکناتھ شندے نے چیتیہ بھومی میں انتظامات دیکھے
ممبئی، دسمبر ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 6 دسمبر کو یوم وفات کے موقع پر دادر میں چیتیہ بھومی پہنچنے والے لوگوں کے لیے خوراک، ادویات اور بیت الخلاء جیسی بنیادی ضروریات کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور بمبئی عظمی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے افسران کو ضروری ہدایات دئیے ۔اس سلسلے میں سرکاری طور پر دی گئی اطلاع کے مطابق مسٹر شندے نے جمعرات کی شام دیر گئے شیواجی پارک اور چیتیہ بھومی کا دورہ کیا اور عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے بابا صاحب کے پیروکاروں سے بھی بات کی جو دوسری ریاستوں سے آئے تھے۔ بابا صاحب کے مہاپرینیروان دیوس کے موقع پر، ملک اور دنیا بھر سے ان کے لاکھوں پیروکار دادر، ممبئی میں واقع چیتیہ بھومی پہنچتے ہیں۔ یہاں آنے والے لوگوں کی سہولیات کا انتظام بی ایم سی کے ذمہ ہوتا ہے۔لوگوں سے ملاقات کے بعدوزیر اعلی نے چیتیہ بھومی پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بی ایم سی جم خانہ کا بھی معائنہ کیا اور ان کی آمد کے پیش نظر لاکھوں لوگوں کے کھانے کے انتظامات کو دیکھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے شیواجی پارک کا بھی دورہ کیا جہاں بی ایم سی کی جانب سے زائرین کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔