کیپٹن امریندر، سوتنتر دیو بی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کے رکن

نئی دہلی، دسمبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، اتر پردیش بی جے پی کے سابق صدر اور وزیر سواتنتر دیو سنگھ اور پنجاب کانگریس کے سابق رہنما سنیل جاکھڑ کو پارٹی کی قومی ورکنگ کمیٹی کے ممبران کے طور پر نامزد کیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی۔ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مسٹر جیویر شیرگل کو پنجاب کا قومی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سرو مدن کوشک، وشنو دیو سائی، رانا گرمیت سنگھ سوڈھی، منورنجن کالیا اور محترمہ امرجوت کور رامووالیا کو قومی ورکنگ کمیٹی کے خصوصی مدعو کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles