وزیراعلی یوگی نے دیا میرٹھ کے لئے 517 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ
میرٹھ : دسمبر۔اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی سیٹ دوبارہ جیتنے کے لئے پوری طاقت لگا دی ہے۔ مہم کی کمان سنبھالتے ہوئے وزیر اعلٰی یوگی نے کھتولی میں عام ریلی سے خطاب کیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج میرٹھ میں 517 کروڑ روپے کی لاگت سے 376 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعلی نے سرکاری اسکیموں کے تحت لوگوں کو امداد بھی فراہم کی۔وزیر اعلٰی آدتیہ ناتھ نے آج میرٹھ کے وکٹوریہ پارک میں منعقدہ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار شہری علاقوں میں غریبوں کو گھر دیے جا رہے ہیں۔ ریاست میں دیہی علاقوں میں 45 لاکھ غریبوں کو مکانات دیے گئے۔ شہری علاقوں میں 17 لاکھ گھر دئیے۔ دیہی علاقوں میں 10 لاکھ گھروں کو اس منصوبوں سے جوڑا جا رہا ہے۔اس دوران وزیر اعلٰی نے سرکاری اسکیموں کے تحت مستحقین کوامداد بھی فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ پی ایم سیواندھی یوجنا میں بال سود قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ ہر غریب کو حکومت کی فلاحی اسکیموں سے جوڑنے کا کام جاری ہے۔ 15 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ ڈبل خوراک کا راشن دیا گیا۔