‘ڈیجی یاترا ایپ ہوائی سفر کو آسان بنائے گی

نئی دہلی، دسمبر ۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے ہوائی اڈے پر مسافروں کو بغیر کاغذ اور رابطے کے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیےآج ایک اہم اقدام ‘ڈیجی یاتر’ ایپ کی شروعات کی ۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 پر ایک مختصر تقریب میں اس سہولت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل بھی موجود تھے۔ اس پہل کے تحت ایک موبائل ایپلیکیشن ڈیجی یاترا شروع کی گئی ہے جو ڈیجی لاکر، کوون ایپ اور آدھار پورٹل سے منسلک ہے۔ کسی بھی مسافر کو اپنے موبائل فون سیٹ پر اپنا آدھار کارڈ یا کوئی سرکاری شناختی کارڈ اور کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ کوون پورٹل سے لنک کرنا ہوگا۔ مسافر اپنی تصویر یعنی سیلفی لے کر اپنی شناخت قائم کر سکے گا۔ اپنے بورڈنگ کورڈ کو سفر سے کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ پہلے اسکین کرنا ہوگا۔ اس سے مسافر آسانی سے ہوائی اڈے میں داخل ہو سکیں گے۔پہلے مرحلے میں اسے آج سے دہلی، بنگلورو اور وارانسی ہوائی اڈوں پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ مارچ 2023 تک حیدرآباد، کولکتہ، پنے اور وجئے واڑہ میں بھی اسے لانچ کیا جائے گا۔ بعد ازاں اسے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر شروع کر دیا جائے گا۔

Related Articles