جی20کی صدارت ہمارے لیے بڑا موقع: نریندر مودی

نئی دہلی، نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج من کی بات پروگرام کے دوران کہا کہ جی – 20 کی صدارت ہمارے لئے ایک بڑے موقع کے طور پر آئی ہے۔ ہمیں اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا اور عالمی بھلائی، عالمی بہبود پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چاہے امن ہو یا اتحاد، ماحولیات کے تئیں حساسیت، یا پائیدار ترقی، بھارت کے پاس ان سے متعلق چیلنجوں کا حل موجود ہے۔ ہم نے، جو موضوع دیا ہے، ”ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل“، وہ ہمارے واسو دیوا کٹمبکم کے عہد کا اظہار کرتا ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے ہیں:اوم سرویشم سواستیربھواتو,سرویشم شانتی بھواتو,سرویشم پورنم بھواتو,سرویشم منگلم بھواتو,اوم شانتی: شانتی: شانتی:یعنی سب کی بھلائی ہو، سب کے لئے امن ہو، سب کی تکمیل ہو اور سب کی بھلائی ہو۔ آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں جی – 20 سے متعلق بہت سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس عرصے کے دوران دنیا کے مختلف حصوں سے لوگوں کو آپ کی ریاستوں کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ثقافت کے متنوع اور مخصوص رنگوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور آپ کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ جی – 20 میں آنے والے لوگ، چاہے وہ اب بطور مندوبین ہی کیوں نہ آئیں، مستقبل کے سیاح ہیں۔ میں آپ سب سے، خاص کر اپنے نوجوان دوستوں سے ایک اور بات کی درخواست کرتا ہوں۔ ہری پرساد گارو کی طرح، آپ کو بھی کسی نہ کسی طریقے سے جی – 20 میں شامل ہونا چاہیئے۔ جی – 20 کے بھارتی لوگو بہت خوبصورت انداز میں، بہت اسٹائلش انداز میں، کپڑوں پر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر بھی زور دوں گا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر جی – 20 سے متعلق مباحثوں اور مقابلوں وغیرہ کا انعقاد کریں۔ اگر آپ G20.inویب سائٹ پر جائیں گے تو وہاں آپ کو اپنی دلچسپی کے مطابق بہت سی چیزیں ملیں گی۔

Related Articles