مدھیہ پردیش ’انویسٹر فرینڈلی‘ ریاست ہے : شیوراج
بھوپال، بنگلورو، نومبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش ایک ‘ انویسٹر فرینڈلی ‘ ریاست ہے اور کافی زمین، پانی، بجلی اور ہنر مند افرادی قوت کی وجہ سے سرمایہ کاری کے لیے مثالی ریاستی ہے۔مسٹر چوہان آج بنگلور میں ‘مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مرکوز ایک انٹرایکٹو سیشن میں حصہ لے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں سرمایہ کاروں کو جنوری میں مدھیہ پردیش کے شہراندور میں منعقد ہونے والی انویسٹر سمٹ کے لیے بھی مدعو کیا۔مسٹرچوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی سب سے صاف ستھری ریاست ہے۔ ابھی اندورنے چھٹی بار صاف ستھرائی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور بھوپال سب سے صاف ستھری راجدھانی ہے۔ اس سال مدھیہ پردیش کی ترقی کی شرح 19.76 فیصد ہے۔ امرکنٹک سے گجرات نرمدا ایکسپریس وے ریاست میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کے دونوں اطراف انڈسٹریل کلسٹرز اور ٹاؤن شپ بن رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں 1.25 لاکھ ایکڑ اراضی بینک ہے۔ پانی اور بجلی کی مکمل دستیابی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی ہنر مند افراد ہیں۔ مدھیہ پردیش کو سرمایہ کاری کے لیے مثالی کہا جاتا ہے۔ ریاست میں تعلیم کے لیے بھی مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔