ہیڈ کوچ کے بعد ویسٹ انڈین وائٹ بال ٹیم کے کپتان بھی مستعفی

کرکٹ ویسٹ انڈیز،نومبر۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شرم ناک کارکردگی کے تین ہفتے بعد ویسٹ انڈین کپتان نکلوس پوران نے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا ہے اس سے قبل ہیڈ کوچ فل سمنز بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ نکولس پوران ا?ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے الگ ہوئے تھے۔ پوران کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی۔ کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقاکے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لئے وقت دینا چاہتا ہوں۔ ڈائریکٹر کرکٹ جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ پوران سے بات ہوئی ہے وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles