اترپردیش اب پوری طرح اَن لاک، اتوار کا لاک ڈاؤن بھی ختم

لکھنؤ:اتردیش حکومت نے اتوار کے دن کے لاک ڈاؤں کو فوری اثر سے ختم کردیا ہے اور اب ریاست میں دوکانیں و بازار ماضی میں اپنے پرانے ہفتے کے چھٹی کے مطابق بند ہوں گے اور کھلیں گے۔یہ فیصلہ ان لاک۔4 کی یومیہ ہونے والی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو اتوار کی مکمل بندی کو ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان سے مختلف بازاروں کے پرانے ہفتہ وار چھٹی کو بحال کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد اب تمام بازار و دوکانیں اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہفتے کی چھٹی میں بند ہوں گی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں ملک میں دوسرامقام حاصل کرنے کے بعد اب ریاست’ایز آف لونگ’ پر کام کرے گی۔افسران کو اس کے تحت نئی اسکیمات کو ترتیب دیتے ہوے ان کی یومیہ زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔
وزیر اعلی نے اضلاع کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں اور اس کے لئے عوام کو بیدار کرت ہوئے انہیں کووڈ۔19 کے احتیاطی تدابیر اور پرہیز سے آگاہ کریں۔کنٹین منٹ زون کے علاوہ تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ شروع کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لکھنؤ میں کم سے کم 1000آئی سی یو بستر وں کا انتظام کیا جانا چاہئے

Related Articles