وزیراعظم مودی روزگار میلہ کے تحت 22 نومبر کو تقریباً 71 ہزار افراد کو تقرر ی نامےتقسیم کریں گے

احمد آباد، نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح روزگار میلہ کے تحت 71,000 سے زیادہ افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے اور نئی بھرتیوں کے لیے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس – کرم یوگی پرارمبھ ماڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ مسٹر مودی صبح تقریباً 10.30 بجے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے اور اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ یہ میلہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ روزگار میلے کے توسط سے مزید روزگار پیدا کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ملک کی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے معنی خیزمواقع فراہم کرے گا۔ اس سے قبل اکتوبر میں روزگار میلے کے تحت 75 ہزار افراد کو تقرری نامہ سونپے گئے تھے۔نئےتقرری پانے والوں کو تقرر ناموں کی فیزیکل کاپیز گجرات اور ہماچل پردیش کو چھوڑ کر ملک بھر کے 45 مقامات پر سونپی جائیں گی ۔اس سے پہلے بھرتی کی گئی پوسٹوں کے زمروں کے علاوہ اساتذہ ،لیکچرارز ، نرسز ، نرسنگھ آفیسرس،ڈاکٹر ،فارماسسٹ ،ریڈیو گرافر اور دیگر تکنیکی اور نیم طبی پوسٹ اسامیوں کو بھی پُر کیا جارہا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز میں بڑی تعداد میں اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کرم یوگی پرارمبھ موڈیول کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ موڈیولس مختلف سرکاری محکموں میں نئے تقرر پانے والے سبھی امیدواروں کے لئے ایک آن لائن اورینٹیشن کورس ہے ۔

Related Articles