تقریباً ہر بین الاقوامی فورم میں ہندوستان کی مضبوط موجودگی: وزیراعظم مودی

جے پور،8 ستمبر (یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی پیداوار اور اس کی آواز کو عالمی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آج تقریبا ہر بین الاقوامی فورم میں ہندوستان کی مضبوط موجودگی ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہ بات ورچوول تقریب میں جے پور سے نکلنے والے ’ پتریکا گیٹ‘ نامی میگزین کا آن لائن اجرا کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مصنوعات گلوبل ہورہی ہے ، ہندوستان کی آواز بھی عالمی سطح پر زیادہ توجہ سے سے سنی جارہی ہے ۔ دنیا اب ہندوستان کو زیادہ غور سے سنتی ہے۔ آج تقریبا ہر بین الاقوامی فورم میں ہندوستان کی مضبوط موجودگی ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستانی میڈیا کو بھی گلوبل ہونے کی ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جب ہم آتم نربھر (خود انحصار) بھارت کی بات کررہے ہیں ، ووکل فور لوکل کی بات کر رہے ہیں ، تب ہمارا میڈیا اس قرار داد کو ایک بڑی مہم کی شکل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا نقطہ نظر وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ورثے اور صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پوسٹ اور ٹوئٹ کے اس دور میں ، یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کہ ہماری نئی نسل سنجیدہ علم سے دور نہ ہو۔ اپنشدوں کا علم اور ویدوں کا غور و فکر نہ صرف روحانی اور فلسفیانہ کشش کا ایک میدان ہے ، بلکہ ویدوں اور ویدانت میں تخلیق اور سائنس کا نظریہ بھی ہے۔ ہمارے ملک میں لکھنے کے مسلسل فروغ سے ہندوستانیت اور قومیت کے ساتھ ترقی ہوتی رہی ہے۔ جدوجہد آزادی کے دوران تقریبا ہر بڑا نام کہیں نہ کہیں مضمون نگاری سے وابستہ رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں معاشرے کا روشن خیال طبقہ ، معاشرے کا مصنف یا ادیب معاشرے کے علمبردار اور اساتذہ کی طرح ہوتا ہے۔ اسکول کی تعلیم ختم ہوتی ہے لیکن ہمارے سیکھنے کا عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے۔ اس میں انتہائی اہم رول کتابوں اور مصنفین کا بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ صرف صحافت سے نہیں بلکہ شخصیت کے لئے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجستھان آنے والوں کے لئے پتریکا گیٹ‘ دلکشی کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ رسالہ کے بانی کرپور چند کلش نے ہندوستانیت کے عہد کے ساتھ میگزین کا آغاز کیا تھا۔ مسڑ کلش نے ویدوں کے علم کو معاشرے میں ایک آسان طریقہ سے پھیلانے کی کوشش کی ہے جو حیرت انگیز اور متاثر کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کلش کا پتریکا گروپ اور مسٹر گلاب کوٹھاری مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں ہے۔
کورونا کے حوالے سے میڈیا سے جب بات کی تھی تب بھی مسٹر کوٹھاری کے الفاظ نے مسٹر کلش کی یاد دلادی۔ مسٹر کوٹھاری کی کتاب میں اپنشد کا علم پایا جاتا ہے۔

Related Articles