مودی اور دیگر لیڈروں نے مینگرو جنگلات کا دورہ کیا

بالی،نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جی20-کے لیڈروں کے ساتھ بدھ کو چوٹی کانفرنس سے الگ ’تمن ہوتن رایا نگوراہ رائے‘ مینگرو جنگلاتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگائے۔عالمی تحفظ کی کوششوں میں مینگرو کا اہم کردار ہے۔ہندوستان اندونیشیاکی صدارت میں جی20-کے تحت اندونیشیااور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی متحدہ پہل سے مینگرو ، الائنس فار کلائمیٹ(ایم اے سی) میں شامل ہو گیاہے۔ہندوستان میں 5000مربع کلومیٹر میں پھیلے مینگرو کی 50سے زیادہ نسل پائی جاتی ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان مینگرو کے تحفظ اور بحالی پر زور دے رہا ہے۔ یہ حیاتیاتی تنوع کے لئے اچھی جگہ ہے اور کاربن سنک کے طور پر بھی مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔مسٹر مودی جی20-چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن ’ڈیجیٹل بدلاؤ‘ موضوع پر منعقدہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس درمیان مسٹر مودی چوٹی کانفرنس سے الگ دنیا کے مختلف لیڈروں کے دو طرفہ مسئلوں پر بات چیت بھی کریں گے۔جی20-چوٹی کانفرنس کے ایجنڈے کے تحت منگل کو صحت ،اناج اور توانائی دو پروگرام منعقد کئے گئے۔اندونیشیاکے صدر جو کو ویدودو آج بالی میں جی20-کی صدارت ہندوستان کے حوالے کریں گے۔ ہندوستان آئندہ سال جی 20-چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

Related Articles