سماجی تانے۔بانے کو نقصان پہنچانے والے پسماندہ سماج کی نظر میں اصل مجرم:یوگی

لکھنؤ:نومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آزادی کے 75سالوں تک جن لوگوں نے ذات کے نام پر سماج کے تانے بانے کو نقصان پہنچایا اور انہیں سرکاری اسکیمات سے محروم رکھا وہ سبھی ایسے پسماندہ سماج کی نظر میں خاطی ہیں۔منگل کو لوک بھون میں محکمہ دیہی ترقی کے ذریعہ منعقدہ مکھیا منتری آواس یوجنا گرامین پروگرام میں یوگی نے 426.94 کروڑ کے اخراجات سے تعمیر ہونے والے 34,500 مکانات کے مستفیدین کو پہلی قسط کے طور پر 143 کروڑ کی رقم منتقل کی، جبکہ 478.49 کروڑ کے اخراجات سے تعمیر کیے گئے 39 ہزار مکانات کے مستحقین میں چابیاں تقسیم کرنے کے ساتھ گھر میں داخل ہونے کی مبارک بادیاں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ ”آزادی کے 75 سال بعد بھی مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرت ہوئی کہ تقریباً 70 سال تک مسہر ذات کے لوگ حکومت کی سہولیات سے محروم رہے۔ سال 2017 میں ریاست میں جیسے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آئی، ان لوگوں کو زمین لیز پر دی گئی اور انہیں رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ریاست میں 54 ایسی ذاتیں تھیں جنہیں آزادی کے بعد کسی بھی سہولت کا فائدہ نہیں ملا، آزادی کے 75 سال بعد بھی گزشتہ سال پنچایتی انتخابات ہوئے، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے گاؤں کا سربراہ منتخب کیا، ورنہ ان کو ملک کے آئین کے ذریعہ حاص ووٹنگ کا حق کی سہولیت بھی نہیں مل پائی تھی۔یوگی نے کہا میں وزیر اعلی بننے سے پہلے اس تحریک سے وابستہ تھا۔ میں نے انہیں حقوق دلانے کے لیے پارلیمنٹ میں فارسٹ رائٹس ایکٹ میں ترمیم کروانے کی بات کی تھی لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ ترمیم کے بعد بھی ریاست نے اسے نافذ نہیں کیا جس کی وجہ سے 54 سے زائد بستیوں کے لوگوں کو کسی بھی سرکاری اسکیم کا فائدہ نہیں ملا سکا۔ آج سون بھدر میں ایسے لوگوں کو زمین کے پٹے الاٹ کیے جائیں گے۔ انہیں یہ سہولتیں پہلے کیوں نہیں ملیں؟ پہلے ریاست میں مسہر، تھارو، ونٹنگیا، کول،بندیل کھنڈ میں شہریہ وغیرہ ذاتیں حکومت کی سبھی اسکیمات سے محروم تھیں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ تمام ذاتیں جو وزیر اعظم ہاؤسنگ سے محروم ہیں وزیر اعلیٰ ہاؤسنگ اسکیم سے مستفید ہو رہی ہیں۔

Related Articles