وزاعظم نے پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین جنوبی ہند کو وقف کی

بنگلورو، نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ساتویں اور دوسری نسل کی پانچویں وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو جنوبی ہند کے لوگوں کو وقف کیا۔ مسٹر مودی نے بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا بھی افتتاح کیا۔ کرناٹک کے میسور سے تامل ناڈو کے چنئی تک چلنے والی اس گاڑی کو مسٹر مودی نے کے ایس آر بنگلورو (سابقہ ​​بنگلور سٹی) اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس طرح وندے بھارت ایکسپریس بھی اس شہر تک پہنچ گئی جہاں اسے تیار کیا گیا ہے۔ بنگلورو ریلوے اسٹیشن پر وزیر اعظم کے ساتھ افتتاحی تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی، وزیر ریلوے اشونی وشنو اور کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے۔20608 اپ /20607 ڈاؤن وندے بھارت ایکسپریس بدھ کے علاوہ ہفتے میں چھ دن چلے گی۔ اس کی باقاعدہ سروس ہفتہ 12 نومبر سے شروع ہوگی۔ یہ ٹرین 498 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے میں طے کرے گی۔ 20607 ڈاؤن ٹرین ایم جی آڑ چنئی سنٹرل اسٹیشن سے صبح 5:50 بجے روانہ ہوگی۔ یہ صبح 7.21 بجے کاٹپاڈی، 10.20 بجے بنگلور اور 12.20 بجے میسور پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں، 20608 اپ ٹرین میسور سے دوپہر 1:05 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین کے ایس آر بنگلورو اسٹیشن دوپہر 2.55 بجے، کاٹپاڈی اسٹیشن 5:36 بجے اور ایم جی آر چنئی شام 7.30 بجے پہنچے گی۔یہ بات سب کو معلوم ہے کہ ہندوستانی ریلوے کی نئی نسل کی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کے نئے ریک کا تجربہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جاچکا ہے۔ نئے جدید بوگی ڈیزائن کی وجہ سے یہ بغیر کسی جھٹکے یا وائبریشن کے زیادہ سے زیادہ رفتار سے دوڑنے کی اہل ہے۔ تاہم اسے صرف 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ اس گاڑی کا وزن 392 ٹن ہے اور اس کی قیمت تقریباً 107 کروڑ ہے۔ گاڑی میں ایئر ریفریجریشن (اے سی) سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اب اس میں فوٹو کیٹلیٹک ایئر پیوریفائر سسٹم نصب کیا گیا ہے جو فضا میں موجود کورونا سمیت کسی بھی وائرس کو ختم کردیتا ہے۔وندے بھارت ٹرین کے نئے ورژن کا رائیڈنگ انڈیکس 3.2 ہے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بڑی لگژری ٹرینوں کا رائیڈنگ انڈیکس 2.8 سے 3 تک ہے۔ اگر وندے بھارت کو بیرون ملک بچھائی گئی پٹریوں کے لیول ٹریک پر چلایا جائے تو کمفرٹ انڈیکس آسانی سے 2.8 پر آجائے گا۔ مستقبل میں بنائے جانے والے ریک 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کے قابل ہوں گے جنہیں ترقی یافتہ ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔ ریک جس کی قیمت دیگر لگژری ریل ریک کے مقابلے میں کم ہے اور بین الاقوامی معیار کا رائیڈنگ انڈیکس رکھنے کی توقع ہے کہ مارکیٹ میں اچھا رسپانس ملے گا۔اس سے پہلے ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کے افتتاحی پروگرام میں مسٹر مودی کے ساتھ گورنر، وزیر اعلیٰ، مرکزی وزیر مسٹر جوشی کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور مرکزی شہری ہوا بازی کے سکریٹری راجیو بنسل بھی موجود تھے۔ بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کے افتتاح کے ساتھ ہوائی اڈے کی گنجائش دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔تقریباً 5000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ٹرمینل 2 کے افتتاح کے ساتھ ہی، چیک ان اور امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے، جس سے ہوائی اڈے کی سالانہ گنجائش پانچ سے چھ کروڑ کے درمیان ہو جائے گی، جو اب تک تقریباً ڈھائی کروڑ مسافر سالانہ تھی۔ٹرمینل 2 کو بنگلورو کے گارڈن سٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مسافروں ایسا احساس ہوگا کہ وہ باغ میں ٹہل رہے ہیں ۔ مسافر 10,000 مربع میٹر سے زیادہ سبز دیواروں، ہینگ گاردن اور آؤٹ ڈور گارڈن سے گزریں گے۔ ہوائی اڈے نے پہلے ہی پورے کیمپس میں قابل تجدید توانائی کے 100 فیصد استعمال کے ساتھ پائیداری میں ایک معیار قائم کیا ہے۔ ٹرمینل 2 کو پائیداری کے اصولوں کے ساتھ تیار کئے گئے ڈیزائن سے تیار کیا گیا ہے۔ پائیداری کے پہلوں کی بنیاد پر، ٹرمینل 2 دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہو گا جوکہ آپریشن شروع کرنے سے پہلے یو ایس-جی بی سی (گرین بلڈنگ کونسل) سے پلیٹینم درجہ بندی کا پہلے سے سرٹی فکیٹ حاصل کرے گا۔ ’نورس‘ کا موضوع ٹرمینل 2 کے لیے تمام کمیشن شدہ آرٹ ورک کو یکجا کرتا ہے۔ ان آرٹ ورکس میں کرناٹک کی وراثت اور ثقافت کے ساتھ ساتھ وسیع تر ہندوستانی اخلاقات کی بھی جھلک ملتی ہے۔

Related Articles