ملک میں کورونا کے ریکارڈ90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

نئی دہلی، ملک میں خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ،کووڈ19 کے کیسز میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہوئے اضافے کے درمیان اب تک ایک ہی دن میں 90 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41.13 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔اسی مدت کے دوران ملک میں 73 ہزار سے زائد مریضوں کی شفایابی سے ایکٹیوکیسز 20.96 فیصد پر آگئے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد90632 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 41،13،811 ہوگئی ہے،اسی مدت کے دوران 73،6422 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 31،80،865 ہوچکی ہے۔ صحت مند لوگوں کی بہ نسبت انفیکشن کے نئے کیسز15،925 کے اضافہ سے یہ 8،62،320 ہو گیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1065 اموات سے مجموعی تعداد 70،626 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 20.96 فیصد ، شفایابی کی شرح 77.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.72 فیصد ہے۔

Related Articles