انگلینڈ میں برڈ فلو کے بڑھتے کیسز، ٹرکی پرندے کی قلت کا امکان

لندن ،نومبر۔ انگلینڈ کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو کے کیسز میں اضافے کے باعث فارمرز کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ٹرکی پرندے (امریکی مرغے کی نسل)بھی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فارمرز کے لیے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ برڈ فلو کے باعث کرسمس کے موقع پر ان پرندوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے فارمرز کی آمدنی بھی متاثر ہوگی،اس پرندے کو کرسمس کے لیے خاص ڈش سمجھا جاتا ہے جسے لوگ کافی شوق سے کھاتے ہیں،تاہم بیماری کے باعث برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ برڈ فلو کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لیے گھروں اور پولٹری فارمز میں موجود ان مرغیوں کو فروخت نہ کیا جائے،پولٹری فارمرز نے اس صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تمام تر بزنس کرسمس کے موقع پر چلتا ہے، اگر برڈ فلو ختم نہ ہوا یا ان کی مرغیاں اس سے متاثر ہوئیں تو انہیں کافی زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا،ماہرین کے مطابق برڈ فلو قدرتی طور پر جنگلی پرندوں میں پایا جاتا ہے اور ان ہی پرندوں سے یہ پولٹری فارمز میں منتقل ہوجاتا ہے،رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021سے اب تک تقریبا 5.5ملین پرندے برڈ فلو کی وجہ سے مر چکے یا مارے جاچکے ہیں، صرف اکتوبر کے ماہ میں 2.3ملین پرندوں میں برڈ فلو کی تشخیص ہوئی۔

Related Articles