خلیج بنگال میں آسٹریلیا اور ہندوستانی بحریہ کی مشترکہ مشقیں ختم

وشاکھاپٹنم، نومبر۔رائل آسٹریلین نیوی (آر اے این) اور ہندوستانی بحریہ کی خلیج بنگال میں دو روزہ میری ٹائم پارٹنرشپ مشق جمعرات کو ختم ہوگئی۔آر اے این بحری بیڑے ایچ ایم اے ایس ایڈلیڈ اور ایچ ایم اے ایس انجیک اور ہندوستانی بحریہ کے جہازوں جلشوا اور کاورتی کے ساتھ خلیج بنگال میں حکمت عملی کی مشق، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ایمفیبیئس آپریشنز کی دو روزہ مشقیں اختتام پذیر ہوئیں۔ یہ اطلاع ہفتہ کو یہاں بحریہ کی ایک ریلیز میں دی گئی۔آر اے این کے جہازوں ایچ ایم اے ایس ایڈلیڈ اور ایچ ایم اے ایس انجیک نے 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک وشاکھاپٹنم کا دورہ کیا۔ یہ مشق آسٹریلیا کے انڈو پیسیفک اینڈیور 2022 کا حصہ تھی۔ آسٹریلوی دفاعی افواج کی میزبانی ایسٹرن نیول کمانڈ نے کی۔ریلیز کے مطابق ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہازوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں نے بھی مختلف مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ دعویٰ کیا گیا کہ مشق کی کامیاب تکمیل ہندوستان-آسٹریلیا کے فوجی تعلقات میں اضافہ میں ایک اور سنگ میل ہے۔

Related Articles