خواتین کی حفاظت پر پانچ سو کروڑ ہوں گے خرچ

رام مندر سے لے کرکرشن جنم بھومی تک تمام مذہبی مقامات پر الگ انتظامات

لکھنو:نومبر۔یوگی حکومت اتر پردیش کی آدھی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔ حکومت اس سمت میں تقریباً 500 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس کے تحت خواتین کے بیٹ سسٹم کے لیے 10,417 اسکوٹیز خریدی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس اسکیم کو نافذ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔3000 پنک بوتھ بنائے جائیں گے اس اسکیم کے تحت حکومت ریاست کے ہر ضلع میں 40 پولس پنک بوتھ بھی کھولے گی۔ اس طرح ریاست کے 75 اضلاع میں کل تین ہزار پولس پنک بوتھ بنائے جائیں گے۔ ان میں سے 20 پنک بوتھ مذہبی اور سیاحتی مقامات پر بنائے جائیں گے۔ ان بوتھس پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کی گشت کے لیے 20 اسکوٹیز بھی خریدی جائیں گی۔ اس پوری اسکیم کے لیے حکومت 195 کروڑ روپے سے زیادہ سرمایہ خرچ کرے گی۔ ساتھ ہی اسکیم کے آپریشنل اخراجات پر 297 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست کے ہر ضلع میں پولس پنک بوتھ کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔ یوگی حکومت اب اسی اعلان کو پورا کرنے جا رہی ہے۔

 

Related Articles