کابینہ نے گرین فیلڈ ہولونگی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے ڈونی پولو ایئرپورٹ رکھنے کی منظوری دے دی
نئی دہلی، نومبر۔ مرکزی کابینہ نے ایٹا نگر کے گرین فیلڈ ہولونگی ہوائی اڈے کا نام بدل کر ڈونی پولو ہوائی اڈے رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔اروناچل پردیش حکومت نے اس ہوائی اڈے کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ نئے نام میں ڈونی شامل ہے، یعنی سورج اور پولو یعنی چاند، جو لوگوں کی عزت اور عقیدے کی علامت ہے اور اس کا تعلق ریاست کی روایت اور بھرپور ورثے سے ہے۔مرکزی حکومت نے جنوری 2019 میں ہلونگی ہوائی اڈے کی ترقی کے لیے اصولی منظوری دی تھی۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ اس پر 646 کروڑ روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔