بندیل کھنڈ کی ترقی کو وقف ہے ڈبل انجن کی حکومت:کیشو موریہ

ہمیر پور:اکتوبر۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشوپرسادموریہ نے اتوار کو ضلع ہمیر پور میں دعوی کیا کہ ریاست میں بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت بندیل کھنڈ کی ترقی کر اس علاقے کی بدحال تصویر کو بدلنے کے لئے وقف ہے۔ہمیر پور کے مختصر دورے پر آئے موریہ نے ضلع اعلی افسران کے ساتھ ترقیاتی پروجکٹوں کی جائزہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی اسکیمات کو نافذ کرنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں افسران کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوور لوڈ ٹرکوں کو روکنے کے لئے تین رکنی کمیٹی بناکر جانچ کرائی جائے گی ۔ اس کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے لاپرواہی برتنے والے افسران کونظرثانی میٹنگ میں انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل طور پر عمل کریں۔ اچھے کام کرنے والے افسران کو بھی سراہا گیا۔ موریہ نے کہا کہ گنڈہ مافیا عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اتر پردیش امن و امان میں ایک ماڈل بن گیا ہے۔ بندیل کھنڈ میں ڈیفنس کوریڈور اور سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، وہیں ‘ہر گھر جل یوجناپانی کے بحران کامسئلہ حل کردیاہے۔بندیل کھنڈ میں گایوں کی حالت زار کے سوال پر موریہ نے کہا کہ اس کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو تین رکنی کمیٹی بنا کر مسئلہ حل کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گایوں کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بندیل کھنڈ کی ترقی میں بہت سی رکاوٹیں تھیں، لیکن بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد یہ رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امرت سروور یوجنا میں منریگا بجٹ سے صرف 40 فیصد حصہ ملنے کی وجہ سے یہ اسکیم فلاپ ہو رہی ہے تو موریہ نے کہا کہ یہ منصوبہ بہت بڑا ہے۔ اس میں توسیع کی جائے گی۔ تالابوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ اس کے لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں برابر جائزہ لے رہی ہیں۔ہمیر پور میں میڈیکل کالج کے مطالبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی جائیں گی۔ اس دوران موریہ نے کووڈ کی وبا میں یتیم ہونے والے بچوں کو اسکول بیگ دیا اور انہیں خوب پڑھنے لکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ان بچوں کے پاس جائیں اور ان کے مسائل سنیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

Related Articles