این سی سی کیڈٹس ملک کا مستقبل ہیں: اجے بھٹ

امرتسر، اکتوبر ۔ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے ہفتہ کو کہا کہ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹ ملک کا مستقبل ہیں اور ریاستی حکومتوں کو ان کی ترقی میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس ڈسپلن میں رہنا جانتے ہیں جو ملک، معاشرے اور خاندان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وہ آج گرو نانک دیو یونیورسٹی کے گرو گرنتھ صاحب بھون کے آڈیٹوریم میں گرو نانک دیو یونیورسٹی اور امرتسر گروپ کے این سی سی کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔این سی سی کیڈٹس کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر بھٹ نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی تربیت میں مکمل مہارت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی کیڈٹس زیادہ نظم و ضبط اور پرعزم ہیں۔ وہ مستقبل میں جس بھی میدان میں جائیں، تربیت کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ انہیں ہر میدان میں کامیاب بناتا ہے۔قبل ازیں مسٹر بھٹ کا گرو نانک دیو یونیورسٹی کیمپس پہنچنے پر ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر ایس ایس بہل نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر انیل کمار، بریگیڈیئر روہت کمار، جی آر پی سی ڈی آر، امرتسر گروپ کے کیڈٹس اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles